ٹوائلٹ کے اندر بلب سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جانیں باتھ روم کے اس حصے میں بلب کا انوکھا فائدہ جو شاید ہی کسی نے سوچا ہو

image

جدید دور میں روزمرہ استعمال کی ہر شے جدید ہوچکی ہے وہیں ٹوائلٹ بھی مزید آرام دہ بنادیے گئے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو فینسی ٹوائلٹس میں شامل ہونے والے ان فیچرز کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے بارے میں آپ نے شاید ہی پہلے کبھی سنا ہو۔

ٹوائلٹ کے اندر بلب

یہ ٹھنڈی نیلے رنگ کی روشنی ہوتی ہے جو کموڈ کے اندرونی حصے میں لگائی جاتی ہے۔ اس روشنی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اندھیرے میں بھی باتھ روم آسانی سے استعمال کیا جاسکے اور اگر کسی وجہ سے باتھ روم کی لائٹ کام نہ کررہی ہو تو ٹوائلٹ استعمال کرنے والے کو دقت نہ ہو۔

کموڈ کے اندر میوزک سسٹم

جاپان میں لوگوں کو یہ بات مناسب نہیں محسوس ہوتی کہ وہ باتھ روم جائیں تو کسی اور کو اس بات کا علم ہو۔ اسی وجہ سے وہاں کے باتھ روم میں فلش کے بٹن یا پھر ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ علیحدہ سے کچھ بٹنز موجود ہوتے ہیں جنھیں دبانے سے گانے، میوزک یا خالی پانی گرنے کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اس سسٹم کو "ساؤنڈ پرنسز" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خواتین کے لئے متعارف کروایا گیا تھا البتہ اب یہ ہر شخص استعمال کرسکتا ہے۔

بغیر چھوئے فلش

یہ سسٹم امریکہ میں کافی عام ہوچکا ہے۔ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد سب ہی ایک فلش استعمال کرتے ہیں جسے چھونے سے ہاتھ گندے ہوتے ہیں اور ہاتھ دھونے کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ ٹچ فلش سسٹم سے اب فلش صرف ہاتھ کے اشارے کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.