یہ خود کرائے کے گھر میں رہتے ہیں مگر غریب کو عالی شان مکان بنا کر دیتے ہیں ۔۔ اکلوتے بیٹے کے انتقال کے بعد دنیا کے دکھ ختم کرنے والے پاکستانی مسیحا کی کہانی

image

میرے منہ سے ان کیلئے دعائیں نکلتی ہیں یہ الفاظ ہیں اس دکھی ماں کے جو ایک کمرے کے گھر میں معصوم و جوان بچوں کے ساتھ رہتی تھی مگر سالوں بعد اس کی سنی گئی اور اللہ پاک نے ایک مسیحا بھج دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ملک پاکستان میں بے انتہا سماجی کام کرنے والے توصیف بیگ صاحب پنجاب کے علاقے چکوال میں لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔

پر ایک دن جب چکوال کے علاقے میں قربانی کا گوشت بانٹنے آئے تو حاجت کی ضرورت محسوس ہوئی جس کی وجہ سے قریب موجود گھر چلے آئے تو دیکھا کہ ان کا تو ایک ہی کمرہ ہے جہاں 7 لوگ رہ رہے ہیں۔

اور تو اور انہیں حاجت کیلئے بھی گھر سے باہر جانا پڑتا، نماز کی جگہ نہیں۔ ان کی غریبی کا یہ حال تھا کہ کھانا بھی اسی کمرے میں بناتے تھے۔

یہ دیکھ کر توصیف صاحب سے رہا نہ گیا اور وعدہ کر لیا کہ آپکو گھر میں بنا دوں گا، بس پھر کیا تھا اپنی تنظیم اور دوستوں کے تعاون سے 2 کمروں کا بہترین گھر، کچن واش روم بنا دیا یہی نہیں بلکہ شوہر کے لیے کاروبار کا بھی انتظام کیا۔

جس پر یہ خاتون کہتی ہیں کہ اللہ پاک کا بھجا ہوا یہ مسیحا ہیں جنہوں نے ہماری زندگی بدل دی۔ یہی وجہ ہے کہ نماز میں ،میں ان کیلئے اور انکے مرحوم بیٹے کیلئے بہت دعائیں کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ توصیف صاحب کا بیٹا ایک حادثے میں انتقال کر گیا جس کے بعد یہ ٹوٹ گئے مگر انہوں نے لوگوں کی خدمت کو اپنی عادت بنا لیا یہی وجہ ہے کہ غریبوں کو کھانا کھلانا ، مفت ایمبولینس اور وہیل چیئر لوگوں کو لے دینا یہ سب اور بہت کچھ انہوں نے بیٹے کے جانے کے بعد سے شروع کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.