جب بات محبت کی ہو تو ہمیشہ ماں کی مثال دی جاتی ہے لیکن اولاد کے لئے باپ کا پیار بھی کسی سے کم نہیں ہوتا۔ یقین نہیں آتا تو یہ خوبصورت ویڈیو دیکھ لیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ بیٹا موٹرسائیکل پر کہیں جارہے ہیں تو پیچھے بیٹھا بچہ سونے لگا اور نیند میں ایک طرف گرنے لگا لیکن باپ نے بیٹے کی اس کیفیت کو بھانپ لیا اور بیٹے کی نیند خراب کرنے کے بجائے ایک ہاتھ سے اسے تھاما اور دوسرے ہاتھ سے موٹر سائیکل چلانے لگا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کا تعلق بھارت سے بتایا جارہا ہے جبکہ باپ بیٹے کے پیار سے لبریز اس خوبصورت ویڈیو کو اب تک 32 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 13لاکھ سے زائد اسے پسند کرچکے ہیں۔