والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟ جس بیٹی نے دنیا کی سیر کروائی اس کی شادی والدین جلد کیوں کروانا چاہتے تھے؟

image

اوپر والے تم نے مجھے ایسی بیٹی کیوں دی۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس بہادر لڑکی کے جو بھارت میں ہوائی جہاز کی کیپٹن ہے۔ زویا اگروال نامی یہ کیپٹن کہتی ہیں کہ جب 2004 میں اس فیلڈ میں آئی اور میں ان خوش قسمت لڑکیوں میں سے ہوں جنہوں نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی۔

کیونکہ میرا خاندان ایسے نظریات رکھتا تھا جس میں لڑکیوں کو آگے بڑھنے کا کوئی حق نہیں ان کیلئے بس یہی اچھی اور بہترین زندگی گزارنے کا راستہ تھا کہ ان کی کسی اچھے سے لڑکے سے شادی کروا دی جائے اور وہ اپنا گھر سنبھالیں مگر میں نے سوچ رکھا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے میں رکوں گی نہیں۔

اکثر ذہن میں یہ خیال آتا تھا کہ تم کیسے زویا جہاز اڑا سکوں گی پھر اسی لمحے یہ بھی خیال آتا تھا کہ یہ ناممکن بھی تو نہیں۔

البتہ جب اپنے پائلٹ بننے کا والدہ کو بتایا تو وہ رونے لگیں اور کہا کہ اوپر والے تو نے مجھے ایسی بیٹی کیوں دی مگر اس شعبے کی یہ بہترین بات ہے کہ یہاں اس بات کو نہیں دیکھا جا تا کہ آپ کی ساتھ والی سیٹ پر مرد بیٹھا ہے یا عورت۔

یہاں صرف صلاحیت اور کام کی عزت ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس جہاز کے عملے میں بھی شامل تھی۔ جس نے بنگلور سے سان فرانسسکو تک جہازاڑایا اور اس جہاز کے عملے میں کوئی بھی مرداسٹاف کا رکن نہیں تھا۔

About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.