اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
تیندوے کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے شکار کرکے ہلاک کیا ہے، وائلڈ لائف حکام کا معاملے پر تاحال موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع چند روز پرانا ہے، ویڈیو میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، وائلڈ لائف کے اہلکار مردہ تیندوے کو سینٹر لے گئے ہیں۔