وزیر اعظم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روکنے کا حکم

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت کی جانب سے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے، وکیل کی جانب سے سلیمان شہباز کے ٹکٹ کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کا خود پیش ہونا ضروری ہے، وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ سلیمان شہباز اتوار کو سعودی عرب سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.