عام طور پر سردیوں میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ انڈے تاثیر میں گرم ہوتے ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو دیسی انڈوں کے فائدے میں بتایا جائے گا
نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی کے مطابق دیسی انڈوں اور فارمی انڈوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ البتہ ہومیوپیتھی علاج کے ماہرین دیسی انڈوں کو فارمی انڈوں سے بہتر مانتے ہیں اور اسی وجہ سے دیسی انڈوں کو مہنگے دام خریدنے پر بھی زور دیتے ہیں۔
دیسی انڈوں کے فائدے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیسی انڈے قدرتی طور پر حاصل کیے جاتے ہیں یہ کیمیکل سے بالکل پاک ہوتے ہیں جبکہ فارمی انڈوں کے حصول کے لئے فارمی مرغیوں کو کیمیکل والی غذا کے ذریعے بڑا کیا جاتا ہے۔
ماہرین یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ فارمی مرغیاں مصنوعی غذا کی وجہ سے نڈھال رہتی ہیں اور دیسی مرغیوں جتنی ایکٹیو نہیں ہوتیں اس وجہ سے ان کے انڈے بھی کم قوت بخش ہوتے ہیں البتہ اس بات کی کوئی سچائی تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
بظاہر دیکھنے میں دیسی انڈے فارمی انڈوں کی نسبت تھوڑے بڑے ہوتے ہیں اور رنگت میں مختلف ہوتے ہیں اور ذائقہ بھی قدرے مختلف ہوتا ہے البتہ غذائیت کے اعتبار سے فارمی اور دیسی انڈوں میں زیادہ فرق نہیں۔