700 روپے کی 4 سونے کی چوڑیاں ۔۔ سونے کی چوڑیوں کا پرانا بل، جس نے صارفین کو بھی حیران کر دیا، دیکھیے

image

سونے کا نام سنتے ہی خواتین کی آنکھوں میں سونے جیسی چمک آجاتی ہے کیونکہ موتی جڑے سنہرے زیورات کسی بھی عورت کی کمزوری ہوسکتے ہیں تاہم آج پاکستان میں سونا عوام کی پہنچ سے بہت دور ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں ایسا دور بھی گزرا ہے جب 22 کیرٹ کی 4 چوڑیاں 7 سو روپے میں بن جاتی تھیں۔

آج ملک میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے شادی بیاہ میں مصنوعی زیورات پہننا معمول بن چکا ہے کیونکہ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ اس وقت ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

1974 میں پاکستان میں سونا انتہائی سستا تھا اور اس وقت سونے کی چار چوڑیاں 660 روپے میں بن جاتی تھیں اور مزدوری ملاکر 708 روپے تک بل بنتا تھا۔ پاکستان میں اس وقت امریکی ڈالر 250 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ 1974 میں ڈالر کی قیمت 8 روپے کے قریب تھی۔

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے کیونکہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے تاہم امید ہے کہ جنیوا کانفرنس میں قرض و امداد کے وعدوں کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت کم ہوگی اور مہنگائی کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.