مائیکرو سافٹ، 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ

image

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک کل دس ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کردے گا۔

مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں آنے والی معاشی بدحالی نے کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ برطرفیوں میں تیزی لائیں۔

اس حوالے سے مائیکرو سافٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ برطرفی کے نتیجے میں مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں $1.2 بلین کا چارج ہو گا جو فی شیئر منافع پر 12 سینٹ کے منفی اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ بہت کم ملازمتوں کو ختم کیا گیا ہے لیکن Axios نے اکتوبر میں جاری کردہ رپورٹ بتایا تھا کہ کمپنی نے کم از کم 1,000 سے کم ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.