امیر دوستوں کے سامنے والد آ گئے ۔۔ بھنگی کی بیٹی نے والد سے اپنی محبت کا کیسے اظہار کیا؟

image

والدین ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کو وہ سب سہولیات ملیں جو کہ خود انہیں نہیں مل سکیں۔

لیکن اگر ان سہولیات کے حصول کے دوران والدین کو کیا تکالیف کا سامنا کرنا پڑے، اس بات کا احساس اولاد کو ہو جائے تو یہ بھی والدین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائی گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کو جذباتی بھی کر دیا اور دلچسپی کا باعث بھی بن گئی کیونکہ اس میں ایک بچی اور اس کے والد کو دیکھ گیا ہے۔

والد بطور کچرا صاف کرنے والے کام کر رہے تھے، ویسے تو کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے تاہم سماج نے کئی طرح لوگوں کو دماغی طور پر قید کر دیا ہے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بیٹی اپنے دوستوں کے ہمراہ سڑک سے گزر رہی تھی تو اچانک اس کی نگاہ ایک کچرا صاف کرنے والے پر گئی جسے دیکھ کر وہ سکتے میں آ گئی۔

ساتھ ہی وہ کچرا صاف کرنے والا اس لڑکی کو دور جانے کا اشارہ کرتا رہا۔

دراصل یہ شخص اس لڑکی کا والد تھا جسے بیٹی کے سامنے کام کرتے ہوئے تھوڑی ہچکچاہٹ ہوئی تاہم جب بیٹی نے والد کو سب کے سامنے گلے لگا لیا تو والد بھی رک نہ سکے اور بیٹی کو گلے لگا لیا۔

اس منظر نے جہاں اس کے دوستوں کو متاثر کیا وہیں صارفین بھی دیکھ کر حیران تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts