پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے سے 174,438 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ٹریڈنگ کے دوران خریداری کا دباؤ مزید بڑھا جس کے نتیجے میں انڈیکس 804 پوائنٹس کے اضافے سے 174,858 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تیزی کا سلسلہ برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1,166 پوائنٹس بڑھ کر 175,220 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس مجموعی طور پر 1,365 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 175,419 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔