جب بھی مشکل فیصلے کریں گے عوام پر بوجھ پڑے گا،شاہد خاقان عباسی

image

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب بھی مشکل فیصلے کریں گے عوام پر بوجھ پڑے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایسا فورم ہو جہاں عوام کے مسائل کی بات کی جائے، پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی بات نہیں ہورہی،معیشت کی بدحالی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کی ناکامی بھی انتہا کو پہنچ چکی ہے،ایسے فورم کامقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہے،بدقسمتی سے سیاستدانوں کا اختلاف دشمنی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے صوبے کو سب سے خوشحال ہونا چاہیے تھا جہاں سب سے زیادہ وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرمسائل کے حل کاسوچتے ہیں تو نیب اور اسٹیبلشمنٹ خوف ہے، تمام سیاسی مسائل اور بحرانوں کاحل آئین میں موجود ہے۔سیاست سے پہلے ملک کا سوچنے کی ضرورت ہے،ملک ہوگا تو سیاست اوراقتدار بھی رہے گا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ معیشت چلانے کے حوالے سے ہم نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا،غیرمعمولی حالات کامقابلہ غیرمعمولی عمل سے کرناپڑے گا،ملک میں انصاف کانظام مفلوج ہوچکا ہے،ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کامقابلہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے مسائل کاحل نکالنے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.