پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن آج اعلان کرے گا

image

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن آج اعلان کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے لیے آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ اجلاس میں نگران وزیراعلی کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ کے لئے پنجاب حکومت نے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام دیئے تھے۔ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق سے نگران وزیراعلی کے تقرر کی منظوری دی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نام فائنل کر کے گورنر کو بھجوائے گا۔ الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے رات ساڑھے دس بجے تک کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد حکومت اور اپوزیشن نگران وزیر اعلیٰ کیلیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکےتھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.