لاس اینجلس اولمپکس:کرکٹ کی شمولیت کا امکان ابھی باقی ہے

image

لاس اینجلس اولمپکس2028 میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان ابھی باقی  ہے۔

2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان ابھی باقی ہے۔ آئی سی سی کی تجاویز پر اولمپک کمیٹی اکتوبر میں حتمی فیصلہ کرے گی۔رینکنگ میں پہلے چھ نمبروں پر موجود ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ کو 8 کھیلوں سمیت اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کیا تھا اور اسے2028 اولمپکس میں شامل کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مگر اب ایک بار پھر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس 2032 میں شامل کرنے کیلئے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکرٹری جے شاہ نئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تجویز دی ہے کہ اولمپکس 2028 میں مردوں اور خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ایونٹ بھی شامل کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے چھ، چھ ٹیموں  کی تجویز دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کہا ہے کہ آئی سی سی کی تجاویز پر اسی صورت میں فیصلہ کیا جائے گا جب دنیا کی بہترین ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.