نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

image

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، انہوں نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔

ان کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل، واضح رہے کہ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سےبات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.