پاکستان تحریک انصاف کیلئے سارے راستے بند

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پرپہلے اسپیکر ہاوس احتجاج کیا اور اب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ میں اسپیکر کی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے  اسپیکر کی رہائش گاہ جانے کا فیصلہ کیا، تمام اراکین اکٹھے مل کر اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ پہنچے لیکن انہیں اسپیکر ہاوس جانے سے بھی روک دیا گیا۔

اسپیکر ہاؤس کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے لیکن وہاں بھی انہیں دروازے بند ملے، پی ٹی آئی اراکین کو مین گیٹ پر روک لیا گیا  جبکہ پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے اپنے استعفے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو بھی ای میل کردیئے ہیں، اسلام آباد میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہے، منسٹر انکلیو ، خیبرپختونخوا ہاوس ، پنجاب ہاوس ، سندھ اور بلوچستان ہاوس کو جانے والے بھی راستہ بند ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.