بیٹا ہیما مالنی سے لڑنے لگا ۔۔وہ وقت جب دھرمیندر کو دوسری بیوی اور بڑے بیٹوں نے پریشانی میں ڈال دیا تھا، اداکار کی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ

image

مشہور اداکاروں کی زندگی میں ایسے کئی معاملات ہوتے ہیں جو کہ سب کو حیران تو کر ہی دیتے ہیں ساتھ ہی توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر مشہور اداکار سنی دیول سے متعلق بھی ایسی ہی خبر وائرل ہے، جس میں ان کے اور والد کے درمیان ہونے والی دوریاں تو سب کی توجہ حاصل کر ہی گئیں ساتھ ہی ہیما مالنی سے ان کی لڑائی بھی وائرل ہو گئی تھی۔

سنی دیول ویسے تو بہت کم اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں، لیکن وہ اپنے والد کو دیکھ کر جذباتی ضرور ہو جاتے ہیں، والد سے بے انتہا محبت کرنے والے سنی دیول والد کے بے حد مشکور بھی دکھائی دیتے ہیں۔

جبکہ اپنی ہر کامیابی میں والد کو کریڈیٹ دیتے اور انہیں بڑی سپورٹ قرار دیتے ہیں، ساتھ ہی دھرمیندر بھی اپنے بچے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

لیکن اس وقت دھرمیندر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے جب انہوں نے سنی دیول کی والدہ پرکاش کور کو چھوڑ کر اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے نے سنی دیول اور بابی دیول کو والد سے کچھ حد تک بدضن تو کیا ہی تھا، ساتھ ہی ہیما مالنی کے خلاف بھی کر دیا تھا۔

بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق سنی دیول اپنی والدہ پرکاش کور کی تکلیف اور پریشانی کو دیکھ نہیں پا رہے تھے، وہ اس حد تک پریشان تھے کہ والد تک سے اس بارے میں بات کی۔

غصے سے بھرے سنی دیول ہیما مالنی کے پاس گئے اور ان سے اس بات کا بھی اظہار کر دیا ہے کہ آپ میرے والد کو ہم سے چھین رہی ہیں۔

لیکن دوسری جانب سنی دیول کی والدہ پرکاش کور اس واقعے کو محض قیاس آرائی قرار دیتی ہیں، جبکہ دھرمیندر ان دنوں شدید ڈپریشن کا شکار تھے جب ہیما مالنی ان کی زندگی میں دوسری اہلیہ کے طور پر آئیں کیونکہ سنی دیول اور بابی دیول والد سے نالاں تھے، تاہم والد نے بچوں اور پہلی اہلیہ کو یقین دلایا تھا کہ وہ ان کی دیکھ بھال اور خیال میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.