معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں جہاں ان کی حالیہ ویڈیو میں بولڈ انداز اور تاثرات نے صارفین کو مشتعل کر دیا ہے۔
حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک مشہور بالی ووڈ گانے پر لپ سنک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ کے بولڈ اور نامناسب تاثرات کو صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر حرا مانی نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا اور ہلکے سونے کے زیورات پہن رکھے تھے۔
ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے اداکارہ کے انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈراموں میں ایک سنجیدہ اور باوقار کردار ادا کرتی ہیں، مگر سوشل میڈیا پر ان کا رویہ اس کے برعکس نظر آتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا اب آپ کے بچے بڑے ہو چکے ہیں، اس طرح کی حرکات بند کریں جبکہ ایک اور تبصرے میں کہا گیا ڈراموں میں تو یہ بہت مہذب لگتی ہیں انسٹاگرام پر معلوم نہیں کیا ہو جاتا ہے۔ بعض صارفین نے ویڈیو کو اخلاقیات کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے شوہر مانی کا حوالہ دیتے ہوئے بھی تنقیدی تبصرے کیے جبکہ کئی افراد نے کہا کہ حرا مانی پہلے کے مقابلے میں زیادہ سنجیدہ اور محتاط نظر آتی تھیں۔