سردیوں میں سرمئی مچھلی کیوں کھانی چاہیے؟ جانیں اس مچھلی کے سر میں چھپے چند خاص راز

image

سردیوں کی مرغوب غذا مچھلی نہ صرف مزیدار کھانا ہے بلکہ صحت مند بھی ہے۔ اس کی ہر قسم میں قدرت نے کئی فائدے پوشیدہ رکھے ہیں جو ہمیں معلوم بھی نہیں ہیں۔ مچھلی کی کھال ہو یا گوشت، سر ہو یا آنکھ ہر ایک چیز فائدے سے بھرپور ہے۔ ایسی ہی مچھلی کے ایک قسم سرمئی مچھلی ہے جس میں ایک بھی کانٹا نہیں ہوتا صرف اور صرف درمیان میں ایک ہڈی ہوتی ہے اور اس کو کاٹنے میں بھی زیادہ مشکل نہیں ہوتی اور نہ کھانے میں۔ یہ عموماً دیگر مچھلیوں کے مقابلے میں دام میں بھی زیادہ ہے لیکن اس میں کانٹے نہیں ہیں اس لیے لوگوں کو یہ کھانا زیادہ پسند آتا ہے۔

آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں سرمئی مچھلی سے متعلق کچھ دلچسپ اور کارآمد معلومات:

سر میں چھپے راز:

٭ سرمئی مچھلی میں اومیگا تھری بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی زیادہ تر مقدار اسکے سر میں پائی جاتی ہے، لہٰذا وہ لوگ جن کو خارش یا چنبل کی پریشانی ہوتی ہے وہ اس کے سر کو خوب کھائیں۔

٭ اس میں کولیجن زیادہ پایا جاتا ہے جو آپ کے جلدی مسائل کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی تقویت پہنچاتا ہے۔

٭ سر کی ہڈیوں میں گودے نما مادہ گاڑھا پایا جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر کے مسائل کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سرمئی مچھلی کیوں کھانی چاہیے؟

اس مہنگے فائدے والی مچھلی کو سردی میں کھانے سے کپکپاہٹ یا کمزوری کی شکایت کم ہوتی ہے۔ وٹامن بی تھری، پروٹین، سیلینیئم اور دیگر کیمیائی خواص موجود ہونے کی وجہ سے یہ مچھلی جسم کو بھرپور توانائی پہنچاتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.