23 جنوری کو بجلی بریک ڈاون کیسے ہوا؟وجہ سامنے آ گئی

image

ملک بھرمیں 23جنوری کو بجلی بلیک آوٹ سے متعلق این ٹی ڈی سی کی رپورٹ سامنے آگئی۔

این ٹی ڈی سی نے بلیک آوٹ سے متعلق رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق فریکوئنسی اتار چڑھاؤ کے باعث 500کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔ سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50میگا ہرٹز تھی۔فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 57میگاہزٹ تک پہنچ گئی۔فریکوئنسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوئی۔

رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا۔تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔شام پانچ بجے بجلی کیلئے منگلا کا سیکروٹنائز سسٹم کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.