خوفناک آواز اکیلے نہ سننا ورنہ ۔۔ ویل مچھلی کیسے باتیں کرتی ہے؟ سائنس کی دلچسپ ویڈیو، جس میں مچھلیوں کی باتیں ریکارڈ ہو گئیں

image

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو خوف میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ تحقیق سے متعلق بتائیں گے۔

کیا کبھی آپ نے مچھلیوں کی آوازیں سنی ہیں؟ جانور اور پرندوں کی آوازیں تو عام سی باتیں ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلیاں خاص کر بڑی ویل مچھلی اور ڈولفن بھی باتیں کرتی ہیں۔

لیکن سائنس کی جانب سے اب مچھلیوں کی آوازیں بھی ریکارڈ کی جا رہی ہیں، وہ کیا باتیں کرتی ہیں اور کس طرح بولتی ہیں، یہ سب آڈیوز سننے والے خوف میں تو مبتلا ہوئے ہی ساتھ ہی حیران بھی ہو گئے۔

Monterey Bay Aquarium Research Institute (MBARI) کی جانب ایک ایسی ہی ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ویل مچھلی، اس کی ایک اور قسم اور ڈولفن کی آواز کو صارفین تک پہنچایا گیا۔

ایک ایسی ہی قسم گرے ویل کی ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں مچھلی کی عجیب و غریب آواز نے سب کو حیران کر دیا، آواز کچھ اس طرح تھی کہ ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی ہینڈ گری کے مائیک کے قریب سانس لے رہا ہو۔

اسی طرح ڈولفن کی آواز بھی کافی دلچسپ تھی، کیونکہ یہ مچھلی دوستانہ رویے کی بدولت جانی جاتی ہے، تو اسی لیے اس کی آواز بھی کافی عام ہے۔

کوے کی آواز سے کچھ حد تک مماثلت رکھتی آواز میں خاص بات یہ ہے کہ ڈولفن جب کبھی کسیکی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو اسی طرح چیختی ہے۔

لیکن اب جو آواز سننے جا رہے ہیں، یہ بھی ویل کی ہی ایک قسم کی ہے، جس میں ویل کی آواز لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رہی ہے۔

اس آواز میں Humpback Whale کو خوفناک آواز کے ساتھ سنا جا سکتا ہے، پہلے تو ہلکی آواز آتی ہے، جس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہ کسی سنسان مقام پر کوئی ہلکی آواز میں چیخ رہا ہو، اور پھر پانی کی آواز بھی ساتھ ہی شامل ہو جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ویل مچھلی کئی طرح کی آواز نکال سکتی ہے، آواز جب اپنی انتہا کو جاتی ہے، خوف بھی طاری کر دیتی ہے، جس سے یوں محسوس ہوتا ہے گویا جنات یا روح چیخ رہی ہو۔

عجیب و غریب آواز ایک وقت میں ایسی ہو جاتی ہے، جو کہ اگر تنہا سن رہا ہو تو بھی خوف کا شکار ہو جائے۔ میرین جیولاجسٹس کے مطابق جانوروں کی دنیا کی یہ سب کے خوفناک اور پیچیدہ آواز ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.