کہیں آپ بھی سونا خریدتے وقت بیوقوف تو نہیں بن رہے ؟ سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا آسان حساب

image

ایک تولہ سونا زیور بیچنے پر آپ کو45000 روپے تک کا نقصان ہوتا ہے، ایک تولے کا زیور آپ کو 135000 سے158000 کا پڑتا ہے لیکن آپ سے قیمت پورے ایک لاکھ اسی ہزار کے حساب سے ہی لی جاتی ہے۔

ایک تولہ سونا میں 11اعشاریہ 66 گرام ہوتے ہیں،اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ہوتے ہیں،اور ایک ماشہ سونا تقریباً ایک گرام کے قریب یعنی صفر اعشاریہ 97 گرام ہوتا ہے۔

آپ 1 تولے کا زیور فروخت کرتے ہیں تو سنار اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ہے تووہ 2 ماشے کٹوتی کرتا ہے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنار کو کر رہے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا۔

اس اوپر بیان کی گئی کٹوتی کو ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دیا جاتا ہے،آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پر آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے۔

موجودہ قیمت کے لحاظ سے 1 تولہ سونے کی قیمت 180000 روپے سے بھی زیادہ ہے ، یعنی ایک ماشے کی اندازاًقیمت آج کل15000 روپے ہے ،یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے پر آپ کو45000 روپے تک کا نقصان ہوتا ہے۔

اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو ایک تولہ سونا 24 قیراط ہوتا ہے،پہلے آپ کو سمجھنا ہوگا کہ قیراط کا مطلب کیا ہے۔،قیراط سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ہے۔تقریباً سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ہوتا ہے جتنے قیراط کم ہوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ہے۔

ویسے 24 قیراط 99اعشاریہ 99 خالص ہوتا ہے,22 قیراط سونا تقریباً 91 فیصد خالص ہوتا ہے,21 قیراط سونا تقریباً 87 فیصد خالص ہوتا ہے جبکہ 13 فیصد ملاوٹ ہوتی ہے۔

اگر آپ 18 قیراط کا زیور بنواتے ہیں تو اس سونے میں 25 فیصد ملاوٹ شامل ہوتی ہے ۔مطلب اگر آپ نے ایک ایک تولہ سونے کا زیور بنوایا ہے تو اگر ایک تولہ ایک لاکھ 80ہزار کا ہے تو آپ ایک لاکھ 35 ہزار کے سونے کے ایک لاکھ اسی ہزار کیوں دیں ؟۔

12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ہے۔قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے،ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں توعام طور پر15 یا 18 قیراط سونا آپ کو ملتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہے۔اسی طرح اگر آپ کو 21 قیراط سونے کا زیور ملا ہے تو اس کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار کے حساب سے تقریباً ایک لاکھ اٹھاون ہزار کا بنتا ہے۔

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کے ساتھ آپ کو 135000 سے158000 کا پڑتا ہے لیکن آپ سے قیمت پورے ایک لاکھ اسی ہزار کے حساب سے ہی لی جاتی ہے۔

پالش اور بناتے وقت سونا ضائع ہونے کے نام پر الگ سے خریداروں سے وصولی کی جاتی ہے جو کہ 10000 ہزار تک ہوسکتی ہے لیکن یاد رھے کہ سنار کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ہے اور ان کا کم ہی سونا ضائع ہوتاہے۔آخر میں مزدوری کے نام پر خریدار کو 2، چار ہزار چھوڑ کر احسان کیا جاتا ہے۔

یہاں آپ ایساکرسکتے ہیں کہ سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں جس میں سے ملاوٹ نکال کر خالص سونا باقی ہو۔پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے ریٹ پر بیچیں تو آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط کا ہوگا، 18 یا 15قیراط ۔جتنا خالص سونا ہو اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں۔

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط،اگر ممکن ہو تو خریدنے کے بعد سونے کو مشین پر چیک بھی کروالیں تاکہ فوری اس معاملے کو جانچا جاسکے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.