دودھ مہنگا ہوگا یا قیمتیں برقرار رہیں گی؟ کمشنر نے اجلاس بلا لیا

image

کمشنر کراچی نے 18 جولائی کو دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی و ملیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، لائیو اسٹاک، سندھ فوڈ اتھارٹی، صارف نمائندے، ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیری فارمرز دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 سے 20 روپے اضافہ کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ اجلاس میں سرکاری حکام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ ڈیری فارمرز کا مؤقف ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور کاروباری اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 13 جون 2024 کو دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیری فارمرز کے ریٹ 195 روپے فی لیٹر، تھوک ریٹ 205 روپے اور ریٹیل دودھ کی قیمت 220 روپے ہوگئی تھی۔ مذکورہ نوٹی فکیشن کے بعد اب 18 جولائی کو اجلاس ہورہا ہے جس میں دودھ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts