جمعے کی نماز میں سجدے میں گیا اور ۔۔ مسجد نبویﷺ میں اس پاکستانی کے ساتھ کیا ہوا؟ جانیے دلچسپ واقعہ

image

پاکستانی اگرچہ جہاں بھی جائیں، توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں، جہاں ہر پاکستانی بھی جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر مسجد نبویﷺ سے متعلق ایک خبر کافی توجہ حاصل کر چکی ہے، جس میں صحن مسجد نبوی ﷺ میں ایک شخص سجدہ میں ہے اور لوگ اس کے ارد گرد جمع ہیں۔

LifeinSaudiArabia.net ویب سائٹ کے مطابق جمعے کی نماز کے بعد ایک شخص سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ مزکورہ شخص مسجد نبوی ﷺ میں دوران نماز سجدے کی حالت میں انتقال کر گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی مزکورہ نمازی پر جائے نماز رکھ دی، اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی، تاہم اسپتال پہنچ کر معاملے کا رخ ہی بدل گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مزکورہ نمازی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی شہری تھا، جس کا دوران نماز انتقال نہیں ہوا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مزکورہ نمازی بے ہوش ہو گیا تھا، جس کے باعث یوں لگا کہ وہ انتقال کر گیا ہے، تاہم ویب سائٹ نے مزید انکشاف بھی کیا کہ مزکورہ شہری کی شہریت، نام وغیرہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، جسے پاکستان ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.