دولت اتنی کہ گنتے ہوئے پوری زندگی گزرے جائے ۔۔ دنیا کے 10 سب سے امیر افراد کون ۔۔ پاکستانی کتنے؟

image

دنیا میں جہاں ایک طرف بھوک اور بدحالی بڑھتی جارہی ہے وہیں دولت مند افراد کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ دو بھارتی بھی دنیا کے 10 دولت مند افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔دنیا کے 10 امیر ترین افراد کون ہیں اور ان کے پاس کتنی دولت ہے ۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

10۔ اسٹیو بالمر ۔79اعشاریہ 7 بلین ڈالر

لاس اینجلس کلپرز کے مالک اسٹیو بالمر کی مجموعی مالیت 79اعشاریہ 7 بلین ڈالر ہے اور وہ اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد میں دسویں نمبر پر ہیں۔ اسٹیو بالمر نے 1980 میں مائیکرو سافٹ میں شمولیت اختیار کی اور 2000 میں بل گیٹس کے بعد اس کمپنی کے سی ای او بن گئے جس کے بعد ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

9۔ لیری پیج۔ 81 اعشاریہ 4 بلین ڈالر

گوگل کے شریک بانی لیری پیج کی مجموعی مالیت 81اعشاریہ 4 بلین ڈالر ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں نویں نمبر پر ہیں۔ لیری پیج مشہور خلائی ریسرچ کمپنی پلینٹری ریسورسز میں سرمایہ کاری کے علاوہ مشہور کمپنیوں کٹی ہاک اور اوپنر کیلئے فندنگ کررہے ہیں۔

8۔ مکیش امبانی ۔89 بلین ڈالر

ریلائنس انڈسٹریز کے بانی اور چیئرمین، پیٹرو کیمیکل، تیل اور گیس ور ٹیلی کام میں بڑا نام رکھنے والے مکیش امبانی دنیا کے رئیس ترین افراد میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ان کے پاس اس وقت 89 بلین ڈالر ہیں۔

7۔ لیری ایلیسن ۔90اعشاریہ 9 بلین ڈالر

لیری ایلیسن کی دولت کی مالیت 90اعشاریہ 9 بلین ڈالر ہے جو انہوں نے 1977 میں سافٹ ویئر فرم اوریکل سے کمائی تھی۔ لانائی نامی جزیرے کے مالک لیری ایلیسن ٹیسلا کے بورڈ میں بھی شامل ہیں۔

6۔ وارن بفیٹ ۔100 بلین ڈالر

اوریکل آف اوماہا کے نام سے مشہوروارن بفیٹ کو اب تک کے سب سے کامیاب سرمایہ کاروں میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔11 سال کی عمر میں دولت کمانے کی دوڑ میں لگے وارن بفیٹ اس وقت 100 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔

5۔ بل گیٹس ۔ 107 بلین ڈالر

مائیکروسافٹ اوربل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک بانی بل گیٹس کی مجموعی مالیت 107 بلین ڈالر ہے۔ اپنی بے پناہ دولت دنیا بھر میں خیراتی کاموں پر خرچ کرنے کے باوجود بل گیٹس پچھلے سال اپریل میں 100 بلین ڈالر کے کلب میں داخل ہوئے۔

4۔جیف بیزوس ۔114 بلین ڈالر

ایمازون کے بانی اور سی ای او جیف بیزوس کی مجموعی مالیت 114 بلین ہے اور وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 2019 میں اپنی اہلیہ میک کینزی سے طلاق لینے اور ایمازون میں اپنے حصص کا ایک چوتھائی حصہ سابقہ اہلیہ کے نام منتقل کرنے کے بعد بھی ان کی پوزیشن برقرار ہے۔

3۔گوتم اڈانی 133 بلین ڈالر

اڈانی گروپ کے رہنماء گوتم اڈانی انرجی، لاجسٹکس، زراعت، ایرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں اپنی کروڑوں کی کاروباری دولت کو الگ کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے پاس 133 بلین ڈالر ہیں اور انہیں ایشیا کا سب سے امیر آدمی مانا جاتا ہے۔

2۔ برنارڈ ارنالٹ 144 بلین ڈالر

فرانس کے معروف ملٹی نیشنل ادارے ایل وی ایم ایچ کے چیئرمین اور سی ای او برنارڈ آرناولٹ دنیا کے دوسرے امیر ترین انسان ہیں۔ فرانسیسی تاجر اور یورپ کے امیر ترین شخص برنارڈ ارنالٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں 100 بلین ڈالر کی دولت کمائی اور اس وقت 144 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔

1۔ ایلون مسک ۔190 بلین ڈالر

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلا میں راکٹ پروڈیوسر اسپیس ایکس کے ذریعے زمین پر نقل و حمل میں انقلاب لانے والے اور حال ہی میں ٹوئٹر خریدنے والے ایلون مسک اس وقت 190بلین ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں، ان کی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی مالیت تقریباً 800 بلین ڈالر اورراکٹ کمپنی، اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 100 بلین ڈالر ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.