چلتی ٹرین میں اچانک بچے کی پیدائش ۔۔ ٹرین میں سفر کے دوران اگر بچے کی پیدائش ہوجائے تو عملہ فوری طور پر کیا کرتا ہے؟

image

جہاز میں بچوں کی پیدائش کے واقعات تو آپ نے بہت سنے ہوں گے لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس سے Strasbourg جانے والی تیز رفتار ٹرین کے سفر کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی۔ حاملہ خاتون کو سفر کے آغاز میں ہی تکلیف ہونا شروع ہوئی تھی۔ خاتون نے عملے کو بتایا تو ٹرین کو مشرقی فرانس کے اسٹیشن پر روک دیا گیا اور تمام مسافروں نے خاتون کی ڈیلیویری کا انتظار کیا۔

تقریباً 80 منٹ کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ خاتون کے مطابق بچے کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جس کے بعد ماں اور بچے کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اب ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

ٹرین میں سفر کے دوران اگر بچے کی پیدائش ہوجائے تو عملہ فوری طور پر کیا کرتا ہے؟

چونکہ فرانس میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین ٹرین ہے جس میں ایک چھوٹا سا میڈیکل روم بھی موجو دہوتا ہے، اس جگہ فوری ضرورت کی تمام تر ادویات رکھی جاتی ہیں۔ ان کا اپنے کنٹرول روم سے رابطہ بھی ہوتا ہے اور فوری ایمرجنسی کی صورت میں ایک ڈاکٹر بھی موجود ہوتا ہے۔ لہٰذا اس بچے کی پیدائش میں بھی اسی ڈاکٹر اور عملے نے مدد کی۔ ٹرین میں پیدائش کی خوشی میں اس بچے کا ٹکٹ ہمیشہ کے لیے اس ٹرین میں فری کر دیا گیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.