ماں نے اشارہ کیا تو میں نے وینٹی لیٹر ہٹوا دیا کیونکہ ۔۔ آخری وقت میں والدہ کے کان میں تلاوت کرکے رخصت کرنے والے نیئر اعجاز اپنی ماں کے انتقال کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیئر اعجاز کا شمار صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے، 4 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے نیئر اعجاز کا کہنا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد زندگی میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں نیئر اعجاز نے بتایا کہ جس دن والدہ کا انتقال ہوا ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی، جمعہ کا دن تھا اور میری والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں انہوں نے مجھے اشارہ کیا تو میں ڈاکٹر کے پاس گیا اور وینٹی لیٹر ہٹانے کو کہا۔

نیئر اعجاز نے بتایا کہ ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ ان کی سانس چل رہی ہے لیکن میں نے کہا آپ وینٹی لیٹر ہٹا دیں اور میں والدہ کے پاس گیا اور مجھے جو دعائیں یاد تھیں والدہ کے کان میں پڑھیں اور کچھ ہی دیر میں والدہ چل بسیں۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کی زندگی میں جب گھر سے نکلتا تھا تو ماں دعائیں دیکر رخصت کرتی تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد میری زندگی میں خلا پیدا ہوگیا، والدہ کے بعد دعائیں دینے والا کوئی نہیں رہا۔

نیئر اعجاز نے 1980کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ساتھ کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے مختلف فلموں میں کام کیا، اس وقت وہ پاکستان کے سینئر ترین فنکار ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.