انٹرنیٹ پر ایک ایسا عجیب و غریب جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے کیونکہ لوگوں کو اس جانور میں جو نظر آرہا ہے وہ رونگٹے کھڑے کردینے والا منظر ہے۔
مذکورہ جانور لوگوں کی نظروں کو دھوکہ دے رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس مخلوق کے دو سر ہیں۔
جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس کے دو سر ہیں جو دونوں ہی چیونٹیاں کھا رہے ہیں۔
اب ایسے جانور کو دیکھ کر کسی کی بھی روح کانپ جائے اور اس کا پورا جسم ٹھنڈا پڑجائے۔ لیکن یہاں ضروری نہیں کہ جیسا نظر آئے ویسا ہی حقیقت میں بھی ہو۔
دراصل اسی ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک اور تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا سر سمجھا جانے والا دراصل اس جانور کا پاؤں ہے جو سر کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔
تو بتایئے کیا آپ نے کبھی یہ جانور دیکھا ہے؟