لاڈلی بیٹی کے نکاح سے پہلے شاہد آفریدی نے ہونیوالے داماد کے چھکے چھڑا دیے، شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں شاہد آفرید کی بیٹی انشاء آفریدی اور شاہین کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بوم بوم آفریدی کی بڑی بیٹی کے رشتے کے بعد دوسری بیٹی انشاء آفریدی کے نکاح کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

شاہد آفریدی کا شمار پاکستان کی ان چند مشہور اور مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، جنہیں عوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ شاہد آفریدی نے ہر بیٹی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

والد ہر بیٹی کی پیدائش پر نہ صرف اللہ کا شکر ادا کیا بلکہ بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ تاہم اب بیٹیوں کی شادی کو لے کر بھی شاہد آفریدی کافی توجہ طلب دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں شاہد آفریدی اور ان کے دوسرے داماد شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ خوب حاصل کر لی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اور ان کے داماد کرکٹ کے میدان میں موجود ہیں۔

اسی دوران شاہین آفریدی اپنے سسر کو گیند کراتے ہیں، لیکن سسر نے بھی اپنے داماد کی بال پر رحم کھانے کے بجائے زوردار شاٹ مارا، جس سے گیند ہوا میں چلی گئی اور پھر باؤنڈری کو چھو لیا۔

اس سب میں خود شاہین آفریدی بھی لاجواب کر دیا اور وہ بال کو تکتے دکھائی دیے، جبکہ سسر شاٹ مارنے کے بعد پر اعتماد اور خوش دکھائی دیے۔

انشاء آفریدی سے ملاقات سے متعلق شاہین نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کہ یہ میری خواہش تھی اور الحمداللہ یہ خواہش پوری ہوگی۔ جبکہ چہرے شرماہٹ کے ساتھ شاہین نے بتایا کہ میں ان سے مل چکا ہوں اور بہت جلد ملنے والے ہیں۔

دوسری جانب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے میرا دل مل چکا ہے، اور یہی میرے لیے بہت ہے۔ فالحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں اپنی پوری توجہ کرکٹ پر دیے ہوئے ہوں اور انشاء پڑھائی پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.