میری شادی ٹوٹ جائے گی کیونکہ ۔۔ راکھی ساونت کا دل کون توڑنے والا ہے جس کے بعد انہوں نے شوہر کو دھمکی دے دی؟

image

میری شادی خطرے میں ہے۔ یہ الفاظ حال ہی میں اسلام قبول کرنے اور مسلمان لڑکے سے شادی کرنے والی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے ہیں جنہوں نے اپنی شادی خطرے میں پڑنے سے متعلق رو رو کر سب کو بتائی ہے۔

کچھ روز قبل راکھی کی والدہ کا انتقال ہوا اور اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی صحافیوں کو بتایا کہ میں بہت پریشان ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔

راکھی نے کہاکہ میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے جو یہ سب میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ میری ماں دنیا سے چلی گئی، میں اللہ سے دعا کر رہی ہوں۔

راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ میرے ساتھ ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے۔

راکھی ساونت نے جمعرات کو ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے شوہر عادل خان درانی پر کسی دوسری خاتون کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.