ڈریپ نے آئرن گولی 100اور فولک ایسڈ 0.35 ایم جی کے بیج کو 2781 غیر معیاری قرار دیدیا

image

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ) نے لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ ’فولک ایسڈ‘ کی اواہم نامی گولیوں کے ایک بیج اور آئرن گولی 100  کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔

ڈریپ نے اس ضمن میں ڈاکٹروں، شہریوں، اسپتالوں اور فارمیسی کے لیے الرٹ بھی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فولک ایسڈ کی اواہم نامی گولی کا بیج نمبر 2781 غیر معیاری ہے۔

فارما کمپنی کو ڈریپ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر فولک ایسڈ کی غیر معیاری قرار دی گئی دوا کے بیج کو مارکیٹ سے اٹھائے۔

ڈریپ کے مطابق آئرن گولی 100، فولک ایسڈ 0.35 ایم جی کا بیج 2781 غیر معیاری ہے، شہری غیر معیاری قرار دی جانے والی دونوں گولیوں کا استعمال نہ کریں۔

ہم نیوز اس حوالے سے دوا بنانے والی فارما کمپنی کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.