مشہور شاعر امجد اسلام امجد انتقال کرگئے۔۔

image

ملک کے مشہور شاعر امجد اسلام امجد انتقال کرگئے۔ جنگ نیوز نے ان کے انتقال کی وجہ ہارٹ فیل بتائی یے۔ امجد اسلام امجد کی عمر 78 برس تھی۔ انھوں نے نہ صرف کئی مشہور زمانہ نظمیں تخلیق کیں بلکہ ڈرامے بھی تحریر کیے۔

مشہور کتابیں

ستارہ امتیاز پانے والے ممتاز شاعر کا تعلق پنجاب کے دل لاہور سے تھا۔ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے کئی مشہور گیت، شعر و شاعری اور ڈرامے تحریر کرنے کے علاوہ بچوں کے لئے بھی کئی کتابیں لکھیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں گیت ہمارے، برزخ، میرے بھی ہیں کچھ خواب، ساتواں در، نئے پرانے اور وارث شامل ہیں۔

کرکٹ میں ناکامی نے شاعری کا دروازہ کھول دیا

نواجوانی کے دور میں کرکٹر بننے کا شوق رکھنے والے امجد اسلام امجد کھیل میں تو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن علمی میدان میں کامیابی حاصل کرنے اور اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد وہ ایک نامور شاعر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts