ای سی سی، 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

image

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، منظوری وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی وزارتوں کو بھی گئی سمریوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ان کی پاکستان میں قیمتیں ہمسایہ ممالک سے کم تھیں۔

اعلامیے کے تحت ای سی سی نے پیرا سٹا مول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق پیرا سٹا مول 2 روپے 67  پیسے اور پیرا سٹامول ایکسٹرا 3 روپے 32 پیسے فی گولی کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

 

ای سی سی نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دی ہے، بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 10 ارب سے زائد کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریٹیلر کیلئے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر

اعلامیے کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی بل کیلئے 10 ارب 34 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جب کہ

وزارت دفاع کیلئے 45 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.