آئی سی سی کا بھارتی کرکٹر پر جرمانہ

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے  بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلی پر کریم لگائی تھی،  جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار پائی ہے۔

آئی سی سی میچ ریفری نے رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

رویندرا جڈیجا فیلڈ ایمپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔رویندرا جڈیجا نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.