ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: بھارت کو شکست، ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

image

نئی دہلی: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی شہر چنئی میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فائنل 0-2 سے جیتا اور اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کیا۔

چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو7-11، 5-11، 4-11سے شکست دی جب کہ نور زمان نے بھارتی کے کرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11 سے ہرا دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کھیلی جانے والی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.