پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر حنیف نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں دھوپ کی حدت تیز ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے دو دنوں تک اسلام آباد میں کچھ بادل ہوں گے تاہم چار پانچ روز تک دھوپ تیز ہو جائے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بادل رہیں گے تاہم بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہنے کا امکان اس دوران بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
پاکستان میں گندم کی کاشت کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز ہوگی خاطر خواہ بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔