پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد حارث نے کیا، حارث نے اننگز کی پہلی گیند پر عامر کو چوکا جڑ دیا۔ بابر نے بھی پہلے اوور میں چوکا لگا کر اپنا کھاتا کھولا۔
دوسرے اوور میں زلمی کو لگاتار نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، پہلے حارث پھر صائم ایوب میر حمزہ کے اوور میں چلتے بنے۔
اس کے بعد بابراعظم اور کوڈ مور نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی دونوں بیٹرز نے ففٹیاں مکمل کی۔ بابراعظم 68 جب کہ کوڈ مور 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کی جانب سے کٹنگز، حمزہ، طاہر اور ٹائے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ 170 سے 180 رنز اچھا ہدف ہو گا،ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹاس سے فرق نہیں پڑتا، 150 سے 160 رنزمقابلے کا اسکور ہو گا۔
ٹیمیں
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
🚨TOSS UPDATE🚨 elected to field. Here are the lineups for today.
Follow ball-by-ball updates: #HBLPSL8 I #SabSitarayHumaray l #KKvPZ pic.twitter.com/t4MTInYFXc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 14, 2023