ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی۔
ملتان سلطانز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کے لیے مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیدی تھی۔