حرم کرین کیس کا فیصلہ جاری، بن لادن کمپنی پر 20 ملین ریال کا جرمانہ

image

ریاض: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی فوجداری اپیل کورٹ نے حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

مؤقر نشریاتی ادارے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق عدالت نے بن لادن نامی تعمیراتی کمپنی کو لاپروائی اور حفاظتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سعودی عرب کے اخبار ’عکاظ‘ کے تحت فوجداری اپیل کورٹ نے تین ملزمان کو چھ ماہ قید، 30 ہزار ریال جرمانے، چارملزمان کو چار ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

سعودی عرب کی فوجداری اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں حرم کرین کیس میں جاں بحق ہونے والوں کی دیت کی ذمہ داری کمپنی پر نہیں ڈالی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت اگر فوجداری اپیل کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا تو مقررہ قانون کے مطابق یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر لے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.