گرفتاریاں شروع ہوئیں تو میں گرفتاری دونگا، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، عمران خان

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دوں گا، ان کی کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کر کے نا اہل کیا جائے۔

انہوں ںے غیر ملکی نشریاتی اداروں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ہم نے الیکشن کیلئے حکومتوں کی قربانی دی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ کے دور میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ عوام منڈیٹ والی حکومت لے آئیں گے، جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، مریم نوازنے عدلیہ پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا، اسے کوئی نہیں پوچھ رہا، صرف عوام ہی عدالتوں اور اداروں کو مضبوط رکھ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد الیکشن فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی،

ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، حکومت نے آج منی بجٹ پیش کردیا، یہ یہاں نہیں رکیں گے، ملک میں مزید مہنگائی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت ہٹائی گئی تب سے کہہ رہا ہوں کہ الیکشن کرائے جائیں، میں نے اس وقت کہا تھا کہ نئی حکومت سے ملک نہیں سنبھالا جائے گا، آئی ایم ایف سے معاہد ہ ہو جائے تو بھی مسائل بڑھیں گے، منی بجٹ سے مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا، پاکستان تیزی سے دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ان سب نے الگ الگ مہنگائی مارچ کیے، چکن ہمارے دور میں 300 روپے کلو تھا آج 700 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، ہمارے دور میں کسانوں پر پیسہ لگایا، ملکی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کینسر کی ادویات کی قلت ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے سریا اور سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے اپنے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسزمعاف کروائے، دالیں 250 روپے فی کلوسے 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ قلت بھی پیدا ہوگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرائیں، عوام کے مینڈیٹ سے حکومت لائی جائے، ٹیوب ویلز پر بجلی سبسڈی ختم کردی گئی ہے، کسانوں کیلئے ایک اور عذاب آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلزٹیکس تو ہرچیز پر انہوں نے بڑھا دیا ہے جس سے مزید مہنگائی آئے گی، ہمارے دورمیں نیب نے 480 ارب روپے ریکور کیے، یہ اقتدار میں آئے تو روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے گری، ان کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل موجود نہیں، تعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیا سیمنٹ و سریا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ٹیکس بڑھانا ہو گا، سبسڈی ختم یا کم، آئی ایم ایف اعلامیہ

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار بڑی بڑی بڑھکیں مارتا تھا، اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کو200 سے نیچے لاؤں گا، ہمارے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالرز سے کم رہ گئے ہیں، سیکیورٹی پر بات آگئی ہے، ہم ملک میں جنگل کا قانون نہیں بننے دیں گے، عوامی مینڈیٹ سے حکومت آئے گی تو مشکل فیصلے کرسکے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.