عمران خان کا حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے عمران خان کو 8 بجے پیش ہونے کاحکم دیا تھا تاہم اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے  چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔

عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چلنا پھرنا مشکل ہے، عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل کے مطابق تین ہفتے تک عمران خان چل پھر نہیں سکتے، میڈیکل گراؤنڈ پر حفاظتی ضمانت دے دیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ حفاظتی ضمانت کا قانون کیا ہے؟، حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں آجائیں، قانون سب کیلئے برابر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.