پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے تیسرے میچ میں احسان اللہ کی شاندار بولنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ملتان کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور مارٹن گپٹل نے کیا، گپٹل 7 کے انفرادی اسکور پر احسان اللہ کی گیند کا نشانہ بنے۔
پورے میچ میں سلطانز کے گیند بازوں نے دباو بنائی رکھا جس کا فائدہ احسان اللہ نے خوب اٹھایا اور کیریر کی بہترین بولنگ کر ڈالی۔ انہوں نے 12 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیمیں
ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان ، شان مسعود ، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ، نوان توشارا شامل ہیں۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to field first 🏏 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/YRN1evlsyQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023