15 والی دوائی اب 100 میں ملے گی، غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں، نور عالم خان

image

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ 15 والی دوائی اب 100 روپے میں ملے گی۔

انہوں ںے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ  واپڈا افسران کو آپ 1300 یونٹ مفت بجلی دیتے ہیں، یہ سلسلہ بند کریں۔

نور عالم خان نے کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں جب کہ افسران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں، واپڈا افسران کو لاکھوں روپے کی تنخواہیں ،گاڑیاں اور دیگر بے شمار مراعات دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں قرضے معاف کریں گے تو سیلاب زدگان کے قرضے کیوں معاف نہیں کیے گئے؟ غریب کے لیے صرف نعرے بازی کرنا زیادتی ہو گی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ٹیکس لگاتے ہیں تو کچھ سہولت تو دیں، غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں، 15 ہزار روپے تنخواہ والا کیسے بل دے گا ؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.