پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان عدالت آنے کیلئے تیار ہیں مگر ڈاکٹرز اجازت نہیں دے رہے، انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مزید 2 ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔