جہازوں کے ایندھن کی قلت، پاکستان میں چارٹرڈ طیارے گراؤنڈ

image

کراچی: جہازوں کے ایندھن کی قلت کے باعث نجی کمپنیوں کے ملک میں چارٹرڈ طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں۔

مؤقر ویب سائٹ کے مطابق اس ضمن میں ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ دسمبر میں کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے والی ایوی ایشن گیس تا حال کلیئر نہیں ہو سکی ہے۔

ملک میں نجی جہازوں کا ایندھن نہ ہونے کے باعث ایئر ایمبولینس سروسز سمیت کچھ دیگر آپریشنز بھی روک دیے گئے ہیں۔

عمران اسلم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے آخری مہینے میں کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے والی ایوی ایشن گیس کی ادائیگی کے باوجود تاحال ایل سی نہیں کھل سکی ہے جس کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سی کی تاخیر کے باعث اب آپریشنز کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے، ملک میں اس وقت 200 کے قریب پرائیویٹ جہاز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اب تک موجودہ صورت حال میں 150 سے زائد جہازوں کو ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

15 والی دوائی اب 100 میں ملے گی، غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں، نور عالم خان

عمران اسلم خان نے اردو نیوز کے مطابق کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں بہت سی پرائیویٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کام جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.