ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ویمن ٹیم کے ہاتھوں آئر لینڈ کو شکست

image

کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ کو 166 رنز کا ہدف دیا تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 102 رنز کی اننگز کھیلی اور پہلی ٹی 20 ورلڈکپ میں سنچری کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 28 گیندوں پر 33 رنز اور عائشہ نسیم نے 2 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔

پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.