رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، امریکا

image
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفادات کیلئے اہم ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات پاکستان کے سیاسی حلقوں کی ہے تو ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو دوسروں پر ترجیح نہیں دیتے۔ ہم پُرامن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.