اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی لیکن جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے۔
جس کے بعد نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔