گھروں کا کرایہ حکومت دے گی لیکن ۔۔ اردگان کا اعلان اور پاکستان کے حکمران؟

image

دنیا کا طاقتور ترین مسلمان ملک ترکی تاریخ کے بدترین زلزلے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

۔۔۔پاکستان میں زلزلے، سیلاب اور ایسی دوسری آفات حکمرانوں کی کمائی کا ذریعہ ہوتی ہیں ۔۔۔لیکن ۔۔۔

۔۔۔ترکی نے زلزلہ متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ترکی میں زلزلے سے اب تک کتنے لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور حکومت کونسے شاندار اقدامات اٹھارہی ہے۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

دوستو۔۔ آگے بڑھنے سے پہلے اگر آپ نے ہمارے چینل کو سبسکرائب نہیں کیا تو چینل کو سبسکرائب کردیں اور ساتھ ہی بیل کے بٹن کو بھی دبادیں تاکہ ہماری ہر آنے والی ویڈیو کا نوٹیفکیشن آپ کو مل سکے۔

ترکی میں 1939 کے بعد آنے والے اس بدترین زلزلے نے اب تک 34 ہزار کے قریب معصوم افراد کی جان لے لی ہے۔ ترکی میں ہزاروں گھر مٹی کا ڈھیر بننے کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ۔

ترکی میں چند روز قبل آنے والے زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ 1939 کے بعد اس سے پہلے کبھی اتنا خوفناک زلزلہ نہیں آیا۔

اس سے قبل 7اعشاریہ 8 اور 4اعشاریہ 17 کی شدت کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کے بعد بھی یکے بعد دیگرے 7اعشاریہ 5 کی شدت کے کئی جھٹکے محسوس ہوئے۔

ترکی کے 81 میں سے 10 صوبے شدید زلزلے کی زد میں آئے اور ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیوں کی ضرورت تھی لیکن زلزلے کے بعد تیاری میں کچھ وقت لگا اور کئی دیہی علاقوں تک کئی دنوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔

ترک حکومت نے متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے اپنی پوری توانیاں صرف کردی ہیں اور متاثرین کیلئے خزانے کا منہ بھی کھول دیا ہے۔

اب یہاں اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو پاکستان میں زلزلے، سیلاب اورایسی آفات معمول ہے۔

پاکستان میں ہر مسئلے کو قدرت پر ڈال کر فٹا فٹ دنیا سے بھیک مانگنے کیلئے کٹورا اٹھالیا جاتا ہے۔

بالا کوٹ کے زلزے سے کورونا اور حالیہ سیلاب تک ۔۔ پاکستان کے حکمرانوں نے دنیا سے بھرپور امداد حاصل کی۔

قدرتی آفا ت کو روکنا واقعی ممکن نہیں لیکن عوام کی زندگیاں بچانا اور نقصان کو کم کرنا حکومتوں کی ذمہ دار ہے

پاکستان کے حکمران بار بار انتباہ کے باوجود کبھی عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات نہیں اٹھاتے بلکہ جتنی زیادہ تباہی ہوگی اتنی زیادہ امداد ملے گی اس لئے ہمارے حکمران تو ایسا لگتا ہے کہ آفات کا انتظار کرتے ہیں۔

سیلاب متاثرین ہوں یا زلزلہ متاثرین۔۔ پاکستان میں آنے والا امدادی سامان ہمیشہ حکمرانوں میں تقسیم ہوجاتا ہے جو بچ جاتا ہے وہ بازاروں میں تو فروخت ہوتا ہے لیکن اصلی حقداروں تک نہیں پہنچتا۔

اب اگر ہم ترکی میں زلزلے کی بات کریں تو بلاشبہ ترکی اس وقت شدید مشکل میں ہے۔ ترکی کے 81 میں سے 10 صوبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جی دوستو،۔ آپ نے ٹھیک سنا۔ 10 صوبے۔۔ پاکستان میں ٹوٹل چار صوبے ہیں اور پھر بھی ہم دنیا سے بھیک مانگنے پہنچ جاتے ہیں۔

ترکی نے زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ امدادی کاموں کیلئے 5 ارب ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی وائرل ہے کہ ترک حکومت متاثرین کو ایک سال کا کرایہ دیگی اور گھر بھی بناکر دے لیکن تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

لیکن یہ درست ہے کہ بے گھر افراد کیلئے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیر کی جارہی ہیں ،زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہے۔

ترکی کے عزم و ہمت اور حوصلے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ترکی بہت جلد اس مشکل پر قابو پالے گا اور متاثرین کی بحالی گو کہ مشکل کام ہے لیکن ترک قوم ملکر اس آزمائش سے نکل سکتی ہے کیونکہ ترک حکومت ایسی آفات کو کمائی کا موقع نہیں بلکہ امتحان سمجھتی ہے اور اس امتحان میں کامیابی کیلئے پوری ایمانداری سے محنت کررہی ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ ترکی کے عوام جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئینگے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts