اسلام آباد کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گھر میں تیندوا داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گھر میں تیندوا گھسنے کی غیر مصدقہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیندوا مختلف گھروں سے چھلانگیں لگا کر ایک گھنٹے سے زیر تعمیر گھر میں چھپا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جب کہ پولیس کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔